مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتے 003 فیصد معمولی کمی

18 اکتوبرکو ختم ہفتے میں انڈے، ٹماٹر، آلو، پیاز،دودھ،چاول، آٹے سمیت 15 اشیا مہنگی۔

18 اکتوبرکو ختم ہفتے میں انڈے، ٹماٹر، آلو، پیاز،دودھ،چاول، آٹے سمیت 15 اشیا مہنگی۔ فوٹو: فائل

ملک بھر میں گزشتہ ہفتے حساس قیمتوں کے اشاریے کے لحاظ سے مہنگائی کی شرح میں0.03 فیصد کمی ہوئی۔


اس دوران 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ،13کی قیمتوں میں کمی اور 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ پاکستان بیورو شماریات سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 18اکتوبر 2012کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 8 ہزار روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے حساس قیمتوں کے اشاریے کے لحاظ سے مہنگائی(افراط زر)کی شرح میں0.08فیصد، 8ہزار1روپے سے 12 ہزارروپے ماہانہ آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے افراط زر کی شرح میں0.04 فیصد، 12ہزار1روپے سے 18 ہزارروپے ماہانہ آمدن والوں کیلیے مہنگائی کی شرح میں0.02 فیصد اضافہ ہوا جبکہ 18 ہزار1سے 35ہزار روپے ماہانہ کمانے والوں کیلیے مہنگائی کی شرح میں0.03 فیصد اور 35 ہزار روپے ماہانہ سے زائد آمدن والے طبقے کیلیے 0.09 فیصد کمی ہوئی۔

اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ 18 اکتوبر 2012 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک میں جن 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں انڈے، ٹماٹر، آلو، پیاز، لہسن، مٹن، تازہ دودھ، مٹی کا تیل، ڈیزل، باسمتی ٹوٹا چاول، آٹے کے تھیلے سمیت دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں جبکہ جن 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں چکن، دال ماش، دال مونگ، دال مسور، چینی، سرخ مرچ، دال چنا، پیاز، پٹرول اورایل پی جی سمیت دیگر اشیا شامل ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story