سلمان کے بعد اکشے کمار بھی غریب کسانوں کی مدد کے لیے میدان میں آگئے
بالی ووڈ اسٹار نے غریب بھارتی کسانوں کی مدد کے لیے 90 لاکھ روپے عطیہ کیے ہیں
بالی ووڈ میں خطروں کے کھلاڑی کے نام سے مشہور اداکار اکشے کمار بھی غریب بھارتی کسانوں کی مدد کے لیے میدان میں کود پڑے ہیں اور انہوں نے 90 لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بالی ووڈ کے نامور اداکار فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں جس میں سر فہرست دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کا نام ہے کیونکہ انہوں نے اپنی بلاک بسٹر فلم''بجرنگی بھائی جان'' کے منافع سے قرضوں کے بوجھ تلے دبے غریب کسانوں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا تھا جب کہ اب غریب بھارتی کسانوں کی مدد کے لیے سلمان خان اور نانا پاٹیکر کے بعد اکشے کمار بھی میدان میں آگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار نے غریب بھارتی کسانوں کی مدد کے لیے 90 لاکھ روپے عطیہ کیے ہیں جب کہ یہ رقم مہاراشٹرا میں خودکشی کرنے والے غریب کسانوں کے خاندانوں میں تقسیم کی جائے گی۔
واضح رہے کہ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں بھی صرف 7 ماہ کے دوران کسانوں کی خود کشی کے اب تک 1300 سے زائد واقعات رونما ہو چکے ہیں۔