ٹینرزکو پانی کی عدم فراہمی لیدرایکسپورٹ کوخطرات لاحق
ہائیڈرنٹس کی بندش کے باعث پانی نہ ملاتوعید پرملنے والاخام مال تباہ ہوجائیگا، امان اللہ آفتاب
لیدر ایکسپورٹ کرنے والا پاکستان کا سب سے بڑا ٹینری زون پانی کی عدم فراہمی سے سخت متاثر ہو رہا ہے جس کی وجہ سے لیدرانڈسٹری کی ایکسپورٹ کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔
پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین امان اللہ آفتاب نے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں کہاکہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کے ٹینری زون کو پانی کی عدم فراہمی میں تعطل سے لیدرایکسپورٹ کیلیے سنگین خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔ انھوں نے پاکستان کے سب سے بڑے لیدرایکسپورٹنگ کلسٹر کو واٹر ٹینکرز کے ذریعے پانی کی فراہمی میں تعطل پر تشویش کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ مقامی ٹینریز کے ڈبلیواینڈ ایس بی کی جانب سے برسوں سے پانی کی عدم فراہمی کے باعث اپنی پانی کی ضروریات کے لیے مکمل طور پر واٹر ٹینکرز پر انحصار کرتی ہیں۔
تاہم ہائیڈرینٹس کی بندش کے باعث ٹینریز کو مسائل کا سامنا ہے۔ امان اللہ آفتاب نے کہاکہ ٹینریز کا سیزن شروع ہو چکا ہے،اگر پانی فراہم نہیں کیا جا سکا توعیدپرملنے والا کروڑوں روپے کا خام مال تباہ ہو جائے گا،ٹینریز اپنے صارفین کے آرڈرز بروقت تیار نہیں کر سکیں گی جس سے برآمدات میں کمی، یونٹس بندش اور بیروزگاری بھی پھیلنے کاخدشہ ہے، گورنر سندھ واٹربورڈ کوپانی کی فراہمی کے احکامات جاری کریں۔