پشاور اور کوہاٹ میں سرچ آپریشن افغان باشندوں سمیت 75 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار
گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا
سیکیورٹی فورسز نے پشاور اور کوہاٹ کے علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے افغان باشندوں سمیت 75 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز ایئرفورس کے بیس کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد آج سیکیورٹی فورسز نے کوہاٹ میں جنگل خیل اور گردو نواح کے علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے 53 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
سیکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے متنی اور گردو نواح میں بھی سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران افغان باشندوں سمیت 25 سے زائد افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔