کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 22 افراد گرفتار ترجمان رینجرز

گرفتارافراد میں سیاسی جماعت کے بھتہ خوروں سمیت کالعدم تنظیم کاایک ٹارگٹ کلر بھی شامل ہے، ترجمان سندھ رینجرز

گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں  اسلحہ بھی برآمد ہواہے، ترجمان سندھ رینجرز فوٹو: فائل

سندھ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران 22 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔


ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کراچی کے علی محمد گوٹھ، بھنگوریہ گوٹھ، گلشن غازی، نمائش، خداداد کالونی، پی اینڈ ٹی کالونی اور بلال کالونی میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کی گئیں۔

ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران سندھ رینجرز نے 22 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار افراد میں سیاسی جماعت کے بھتہ خوروں سمیت کالعدم تنظیم کاایک ٹارگٹ کلر بھی شامل ہے، گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہواہے۔
Load Next Story