ڈیوس کپپاکستان گروپ ون میں رسائی کے قریب
تائپے کیخلاف اعصام اور عقیل ڈبلز میں کامیاب،آج 2ریورس سنگلز میں ایک فتح درکار
پاکستان 9 برس بعد ڈیوس کپ گروپ ون میں رسائی کے قریب پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چائنیز تائپے کے مابین ایشیا اوشیانا زون گروپ ٹو فائنل نیوٹرل وینیو ترکی میں جاری ہے، ابتدائی روز سنگلز میں مقابلہ 1-1 سے برابر رہا تھا، ہفتے کو ڈبلز میچ کھیلا گیا، دونوں ٹیموں نے میچ کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈراز کے برخلاف اپنے بہترین پیئرز کو میدان میں اتارا، پاکستان نے اعصام کا ساتھ دینے کے عابد علی اکبر کی جگہ عقیل خان کی صلاحیتوں پر بھروسہ کیا۔
اعصام الحق اور عقیل خان نے چائنیزتائپے کیخلاف ایشیا اوشیانا گروپ ٹو فائنل کے ڈبلز میچ جیت کر مقابلہ 2-1 سے اپنے حق میں کرلیا، اتوار کو 2 ریورس سنگلز میں ایک فتح بھی بڑی خوشی کا باعث بن جائے گی۔
تائپے نے بھی چینگ جو جو کو آرام دیا اور فو وانگ کے ہمراہ اپنے ٹاپ کھلاڑی جیمی وانگ کو کھیلنے کا موقع فراہم کیا۔ ڈیوس کپ ڈبلز کی تاریخ میں پاکستان کی سب سے کامیاب جوڑی نے ابتدائی دونوں سیٹ 6-2 اور 6-3 سے جیت کر برتری قائم کی، تیسرے سیٹ میں تائپے کے پیئرز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6-3 سے فتح کے ساتھ خسارا 1-2 کردیا۔
چوتھے گیم میں ایک موقع پر اعصام الحق اور عقیل خان نے 5-0 کے ساتھ فتح یقینی بنالی تھی لیکن حریف کھلاڑیوں نے حیران کن انداز میں مقابلہ 5-3 کردیا۔
اس کے بعد اعصام الحق نے حریف جیمی وانگ کی سروس بریک کرتے ہوئے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کردیا، ہارڈ کورٹ میں یہ مقابلہ 2 گھنٹے اور 28 منٹ تک جاری رہا۔ اتوار کو دونوں ریورس سنگلز کھیلے جائیں گے، ڈراز کے مطابق پہلے مقابلے میں عقیل خان ورلڈ نمبر 284 جیمی وانگ کا مقابلہ کریں گے جبکہ دوسرے میں سامر افتخار کا سامنا جوئی چن ہونگ سے ہوگا۔