راولپنڈی میں فوجی وردیاں اور سامان بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

حساس اداروں نے ممنوعہ سامان فروخت کرنے والےایک درجن کے قریب دکانداروں کو گرفتار کر لیا

حساس اداروں نے ممنوعہ سامان فروخت کرنے والےایک درجن کے قریب دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔ فوٹو: اے ایف پی

لاہور:
پشاور کے علاقہ بڈھ بیر میں فضائیہ کے کیمپ پر حملے کے بعد حساس ادارے اور تھانہ کینٹ پولیس نے گزشتہ روز سہ پہر کے وقت صدر کے چھوٹے بازار اور کباڑی بازار میں فوجی وردیاں، فوجی شوز، فوجی بیلٹس، بیجز، کراؤن اور کیپ فروخت کرنیوالے دکانداروں کیخلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک درجن کے قریب دکانداروں کو گرفتار کر لیا اور فوجی وردیاں،شوز اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔


حساس ادارے کو رپورٹ ملی تھی کہ پشاور حملے کیلیے وردیاں و دیگر اشیاء راولپنڈی کے ان بازاروں سے خریدی گئی تھیں۔ گزشتہ روز پہلے سول کپڑوں میں حساس ادارہ اور پولیس اہلکاروں نے سروے کیا، دکانداروں سے خریداروں کے بھیس میں معلومات حاصل کیں۔

تمام دکانداروں نے ڈیمانڈ کے مطابق وردیاں، شوز، کراؤن سمیت دیگر اشیاء سپلائی کرنے کی حامی بھری اور مال بھی دکھایا گیا جس کیساتھ آپریشن شروع ہوگیا اور ایسے تمام دکنداروں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ان بازاروں میں آئندہ فوجی وردیاں، شوز اور بیجز کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے، بازار کے دیگر دکانداروں اور شہریوں نے اس آپریشن کا خیرمقدم کیا ہے ۔
Load Next Story