راولپنڈی کی 53سالہ شمیم اختر پاکستان کی پہلی خاتون ٹرک ڈرائیور بن گئیں

اگر آپ کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں تو کوئی چیز آپ کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی، شمیم اختر

جب خاندان کیلیے مالی مشکلات بڑھیں تو اس نے ٹرک چلانے کا فیصلہ کیا، شمیم اختر۔ فوٹو : فائل

راولپنڈی کی 53سالہ خاتون شمیم اختر روایات توڑتے ہوئے پہلی خاتون ٹرک ڈرائیور بن گئی ہیں.


شمیم اختر کا کہنا ہے کہ اگر آپ کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں تو کوئی چیز آپ کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی اور اگر آپ یہ سوچتے رہیں کہ وہ یہ کام نہیں کرسکتی تو آپ کچھ نہیں کرسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی برس کار چلانے کے بعد جب خاندان کیلیے مالی مشکلات بڑھیں تو اس نے ٹرک چلانے کا فیصلہ کیا۔

شمیم کا کہنا ہے کہ اس نے پہلا سفر راولپنڈی سے آزاد جموں و کشمیر کے لئے 7 ہزار اینٹوں کو لوڈ کرکے کیا۔ انھوں نے کہا کہ میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ٹریننگ کے باعث ٹرک چلانے کے قابل ہوئی ہوں۔
Load Next Story