کراچی کے علاقے ملیر میں سرچ آپریشن کے دوران خود کش دھماکا 2 پولیس اہلکار زخمی

رفاہ عام سوسائٹی میں ایک مکان میں چھاپے کے دوران خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا

رفاہ عام سوسائٹی میں ایک مکان میں چھاپے کے دوران خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا. فوٹو: فائل

ملیر کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن کے دوران خود کش بمبار نے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر کی رفاہ عام سوسائٹی میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے سرچ آپریشن کیا جا رہا تھا کہ ایک مکان کی تلاشی کے دوران وہاں موجود خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔


امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی شناخت اشرف اور شعیب کے ناموں سے ہوئی ہے۔

رینجرز اور پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور ہینڈ گرینیڈ بھی برآمد ہوئے جب کہ متعدد مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔

https://www.dailymotion.com/video/x37d5px_karachi_news
Load Next Story