تحریک انصاف کے رہنماؤں کا عمران خان کو شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ

تحریک انصاف عمران خان کی پشت پناہی میں اپنی منزل سے دور ہوتی جاری ہے, اکبر ایس بابر

تحریک انصاف عمران خان کی کی پشت پناہی میں اپنی منزل سے دور ہوتی جاری ہے, اکبر ایس بابر۔ فوٹو: فائل

WARSAW:
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے پارٹی سربراہ عمران خان کو شو کاز نوٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اکبر ایس بابر نے پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اجرتی سیاست دانوں کے ٹولے کے ہتھے چڑھ چکی ہے جن میں کچھ کرپٹ عناصر اور پارٹی کے پرانے اراکین شامل ہیں جنہوں نے پارٹی پر قبضہ کرلیا ہے جب کہ پارٹی عمران خان کی پشت پناہی میں اپنی منزل سے دور ہوتی جاری ہے جس کے باعث پارٹی رہنماؤں نے چیر مین تحریک انصاف عمران خان کو شو کاز نوٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے اس کے علاوہ ایک چارج شیٹ بھی دی جائے گی جس میں عمران خان پر لگائے گئے تمام الزامات ہیں۔

https://www.dailymotion.com/video/x37d1dk_pti-leader_news
Load Next Story