پاکستان قومی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹ سکتا ہے چین
انسداددہشت گردی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، مشکل گھڑی میں ساتھ ہیں، ترجمان چینی وزارت خارجہ، بڈھ بیرحملے کی مذمت
KARACHI:
چین نے پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں پاک فضائیہ کے کیمپ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پاکستان کے ساتھ ہیں، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، پاکستانی حکومت اور افواج قومی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے اہل ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہانگ لی نے بڈھ بیر حملے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید ہونے والوں کے ورثا سے تعزیت کا اظہار کیا۔ ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چین دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی مدد کرے گا اور اس سلسلے میں پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرے گا۔ انھوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان کی حکومت اور افواج قومی سلامتی اور استحکام کو درپیش تمام خطروں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور مشکل گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ 3 روز قبل پشاور میں ایئرفورس کے بیس کیمپ پر حملے میں کیپٹن اسفند یار بخاری سمیت پاک فوج کے 29 جوان شہید جب کہ 14 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔