امریکا نے طیاروں کے بعد اب خودکار ڈرون ٹینک بھی تیار کرلیا

رپسا نامی ڈرون ٹینک ریموٹ سے کنٹرول کیا جاتا ہے جس میں ہتھیاروں کو منتخب کرنے اور گولے ری لوڈ کرنے کی صلاحیت موجود ہے

9 ہزار پاؤنڈ وزنی ٹینک 95 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
امریکا میں دنیا کے جدید ترین خودکار ڈرون ٹینک کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے۔


اس دنیا کے سب سے جدید ترین ڈرون ٹینک چلانے کیلیے کسی ڈرائیور کی ضرورت نہیں ہے، رپسا نامی ڈرون ٹینک ریموٹ سے کنٹرول کیا جاتا ہے جس میں ہتھیاروں کو منتخب کرنے اور گولے ری لوڈ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

امریکی آرمامینٹ ریسرچ ڈیولپمنٹ اینڈ انجینئرنگ سینٹر کے ماہرین کے مطابق اس ٹینک کا وزن 9 ہزار پاؤنڈ ہے اور یہ 95 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
Load Next Story