اسمارٹ فون کو بہتربنانے والی بہترین ایپس
مفت ایپس کے ذریعے اپنے کام کو منظم کرنے کے ساتھ ساتھ فٹنس کو بھی بہتربنایا جاسکتا ہے
ہزاروں لاکھوں ایپس کے سمندر میں سے کارآمد ایپس تلاش کرنا ایک بہت مشکل امر ہوتا ہے لیکن یہ ایپس آپ کے اسمارٹ فون کو مزید اسمارٹ بناتی ہے یہ کارآمد ایپس اول تو مفت میں دستیاب ہیں تو ان سے آپ خود کو اور اپنے کام کو بہتر بناسکتے ہیں۔ ان میں سے تمام ایپس اینڈروئڈ اور آئی او ایس کے لیے ہے۔
سمجھدار کی بورڈ:
SwiftKey Keyboard
اسمارٹ فون کے کی بورڈ بعض اوقات بہت پریشان کرتے ہیں کچھ کی اسپیڈ کا مسئلہ ہوتا ہے اور بعض ٹائپنگ کی گنجائش نہیں دیتے۔ سوئفٹ کی بورڈ کی خاصیت ہے کہ یہ آپ کی ٹائپنگ کی رفتار کو سمجھتے ہوئے خود کو تبدیل کرتا رہتا ہے یہ ایک اچھی ایموجی فراہم کرتا ہے اور آٹو کریکش کی بہتر سہولیات فراہم کرتا ہے اس میں کئی تھیمز اور ترجمے کے سہولت بھی موجود ہے۔
ڈیٹا الماری:
Dropbox
اگرچہ گوگل، ایپل اور مائیکروسوفٹ اپنے فون خریدنے والوں کو تصاوری محفوظ رکھنے کے لیے کلاؤڈ سروس فراہم کرتی ہیں لیکن یہ اینڈروئڈ کےفون رکھنے والوں کے لیے ایک عمدہ سہولت ہے جس میں وہ اپنی تصاویر کو بہت آسانی سے اسٹور کرسکتے ہیں اس کے علاوہ پی ڈی ایف سے لے ورڈ فائل تک کا ڈیٹا اور آڈیو فائلز بھی جمع کرائی جاسکتی ہے۔
بعد میں پڑھوں گا:
Pocket
روزانہ ہم ایسے مضامین اور پیجز دیکھتے ہیں جن میں دلچسپی کی معلومات ہوتی ہیں اور دل چاہتا ہے کہ انہیں بعد میں سکون سے پڑھا جائے ۔ پاکٹ نامی ایپ بھی اسی مقصد کے لیے بنائی گئی ہے۔ یہاں صرف چند کلک پر آپ ویب پوسٹس محفوظ کرکے انہیں بعد میں آف لائن پڑھ سکتے ہیں۔ اس میں سوشل نیٹ ورکنگ فیچرز ہیں جس کے ذریعے آپ معلومات اپنے دوستوں س شیئر کرسکتے ہیں۔
دماغ تیز کرنے کی مشقیں:
Peak
شاید آپ کو یاد ہوکہ کئی برس پہلے ایک جاپانی ماہر نے نائنٹینڈو کے لیے ذہنی مشقوں کا ایک سافٹ ویئر تیار کیا تھا جو کھیل کھیل میں دماغی صلاحیتوں میں اضافہ کرتا ہے۔ فارغ وقت میں آپ اس ایپ کے ذریعے مختلف کھیل اور مشقیں کرکے اپنی ذہانت، ذہنی توجہ اور ارتکاز کو بڑھا سکتے ہیں، وقت کے ساتھ ساتھ یہ آپ کی ذہنی کارکردگی کو بھی نوٹ کرتا رہتا ہے۔
آدم خوروں سے فرار:
Zombies, Run!
اس ایپ کو خاص ان لوگوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو صحت کو برقرار رکھنے کے لیے جاگنگ کرتے ہیں۔ یہ ایپ آپ کو بھگانے کے لیے بنائی گئی جو ایک گیم بھی ہے جس میں نیم مردہ آدم خور مجازی طور پر دوڑے چلے آتے ہیں اور آپ کو بھاگنے پر مجبور کرتے ہیں۔ جی پی ایس کے تحت کام کرنے والی یہ ایپ بھاگنے والے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور اس کا گیم بھی بہت عمدہ ہے۔
ٹویٹر کے لیے لائیو ویڈیو:
Periscope
پیری اسکوپ ٹویٹر کے لیے لائیو اسٹریمنگ ایپ ہے جسے حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے۔ یہ ان کے لیے ایک مؤثر ٹول ہے جو ٹویٹر کو بصری رنگ دینا چاہتے ہیں اس کے ذریعے آپ بہت آسانی سے لائیو اسٹریم ویڈیو بناسکتے ہیں تاکہ دوست بھی اسے دیکھ سکیں۔ ویڈیو کے دوران آپ تبصرے کے جملے اور دل کے آئکن بھی بھیج سکتے ہیں۔
اس وقت کیا ہوا تھا:
Timehop
اس ایپ کے ذریعے آپ کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے لیے یہ معلوم کرسکتے ہیں کہ آپ نے ماضی میں کیا کچھ پوسٹ کیا ہے اور کونسی یادیں اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔ یہ ایپ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے جڑجاتی ہے اور بتاتی ہیں کہ ایک سال قبل آپ نے فیس بک پر کیا سرگرمیاں کی تھیں۔