بالی ووڈ اداکار رنبیرکپور اور فرحان اختر کے خلاف مقدمہ درج
بھارت کی دونوں فلمی شخصیت آن لائن شاپنگ ویب سائٹ کے برانڈ ایمبسڈر ہیں جن کیخلاف شہری نے مقدمہ درج کرایا
آن لائن شاپنگ ویب سائٹ کا برانڈ ایمبیسڈر بننا اداکار رنبیر کپور اور ہدایت کار فرحان اختر کو مہنگا پڑ گیا اور ایک شہری نے ٹیلی ویژن گھر نہ پہنچنے پر دونوں کے خلاف پرچہ کٹوادیا۔
بھارتی شہر لکھنو میں ایک شہری نے معروف بھارتی آن لائن شاپنگ ویب سائٹ پر ایل ای ڈی ٹی وی کی خریداری کی اور آن لائن اس کی رقم بھی اداکردی تھی جب کہ مقررہ تاریخ پر ٹی وی گھر نہ پہنچنے پر کمپنی سے رابطہ کیا گیا تاہم انتظامیہ کی جانب سے نوٹس نہ لینے پر اس نے کمپنی کے برانڈ ایمبیسڈر رنبیرپور اور فرحان اختر سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔