ہرسیریز سے قبل قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ لگایا جائے گا
ڈومیسٹک میچزکی گیندیں تبدیل، ورلڈکپ میں ٹیم کی کارکردگی پرآفیشلز کا تبادلہ خیال
WIGAN:
قومی ٹیم کی ہر سیریز سے قبل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تربیتی کیمپ لگایا جائے گا، پریکٹس کیلیے اُسی برانڈ کی گیندیں استعمال ہوں گی جن کے ساتھ آئندہ انٹرنیشنل ایونٹ کھیلا جانا ہے، ڈومیسٹک میچز کوکا بورا بال سے کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی ایگزیکٹیو کوارڈینیشن کمیٹی کی میٹنگ ذکا اشرف کی زیرصدارت لاہور میں منعقد ہوئی۔ اس میں چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد' چیف فنانس آفیسر بدر منظور' ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد' ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز انتخاب عالم' ڈائریکٹر کوآرڈینیشن بریگیڈیر ساجد' ڈائریکٹر سیکیورٹی اینڈ ویجیلنس طارق پرویز اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ آصف جمال بھی شریک ہوئے۔
ٹوئنٹی 20 کپتان محمد حفیظ' ہیڈ کوچ ڈیوواٹمور' منیجر نوید اکرم چیمہ' بولنگ کوچ محمد اکرم اور چیئرمین سلیکشن کمیٹی کو بھی ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے بات چیت کیلیے بلایا گیا تھا' میگا ایونٹ میں گرین شرٹس کی پرفارمنس کے مثبت اور منفی پہلوئوں پر سیر حاصل گفتگو کے بعد ان امور کی بھی نشاندہی کی گئی جن میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ ٹیم مینجمنٹ، کوچز اور سلیکشن کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں اتفاق رائے سے طے پایا کہ فیوچر ٹور پروگرام میں شامل ہر سیریز سے قبل قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ نیشنل اکیڈمی میں لگایا جائے گا۔
پریکٹس کیلیے اسی برانڈ کی گیندیں استعمال کی جائیں گی جن سے آئندہ ایونٹ کے مقابلے کھیلے جانے ہوں' اس اقدام سے پلیئرز کی مختلف بال کھیلتے ہوئے پیش آنے والی مشکلات میں کمی ہو گی۔ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے فرسٹ کلاس اور محدود اوورز کے تمام میچز میں کوکا بورا گیندیں استعمال ہونگی تاکہ حالیہ دنوں میں سامنے آنیوالے مسائل آئندہ نہ ہوں۔ اجلاس کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کی سطح پر فیلڈنگ' فٹنس اور دیگر معاملات میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔
شفیق احمد پاپا اور محمد اکرم پر مشتمل کمیٹی اس حوالے سے اپنی رپورٹ تیار کرکے تجاویز دے گی، کمیٹی ریجنل کوچز اور رپورٹنگ سسٹم سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے بھی لائحہ عمل تیار اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کوکا بورا گیندوں کا استعمال شروع کرنے کی حتمی تاریخ بھی طے کریگی۔