سرحدپر بھارت کی بڑے پیمانے پرتباہ کن حملے کی مشقوں کی تیاری
بکتربند گاڑیوں اورتوپ خانے کے ساتھ مشقیں راجھستان میں اکتوبر اورنومبرمیں کی جائینگی
ISLAMABAD:
بھارت نے پاکستانی سرحدوں کے قریب مغربی محاذپر دشمن کے علاقے میں بڑے پیمانے پر بکتربند گاڑیوں اورتوپ خانے کے ساتھ تباہ کن حملہ کرنے کی تربیتی مشقوں کی تیاری شروع کردی۔
بھارتی میڈیاکے مطابق جنگی مشقیں بہت بڑے پیمانے پر راجھستان میں اکتوبراورنومبر کے مہینوں میں کی جائیں گی۔ ایک بھارتی اخبارکے مطابق مشقوں کامحور حملہ آورکی پہچان رکھنے والی بھارتی فوج کی 21 ویں کورہوگی تاہم اس میں فوج کی جنوبی کمانڈکو مکمل طورپر شامل کیاجائے گا۔
ذرائع نے بتایاکہ جھانسی سے حیدرآباد کے مابین بکتربند اورانفنٹری فارمیشنز کوپہلے ہی حرکت میں لایاجا چکاہے جس کے بارے میں دونوں ممالک کے مابین فوجی پروٹوکول کے معاہدے کے مطابق پاکستان کوپیشگی طورپر مطلع کیاجا رہاہے۔