اورماڑہ کے قریب بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم میں 7افراد جاں بحق 25زخمی

شدید زخمیوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچادیا گیا ہے

زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، فائل

اورماڑہ کے قریب بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق جب کہ 25 زخمی ہوگئے۔


ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جیوانی سے کراچی آنے والی مسافر بس کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب جاتے بسول کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی، حادثے میں 7 افراد موقع پرہی جاں بحق جب کہ 25 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

زخمیوں میں سے 6 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، لاشوں اورزخمیوں کو پاک بحریہ کے اسپتال درمان جاہ اورماڑہ منتقل کردیاگیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ شدید زخمیوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔
Load Next Story