لال مسجد کےسابق خطیب غازی عبدالرشید کے2 بیٹےگرفتار گاڑی سےاسلحہ اورفوجی وردی برآمد

ہارون الرشید اور حارث رشید کی گاڑی سے ایک پستول اور سیکیورٹی فورسز کی وردی برآمد ہوئی

عبدالرشید غازی کے دونوں بیٹوں کو تفتیش کے لئے تھانہ کوہسار منتقل کردیا گیا ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

سیکیورٹی فورسز نے لال مسجد کے سابق خطیب غازی عبدالرشید کے 2 بیٹوں کو گرفتار کر کے ان کی گاڑی سے اسلحہ اور سیکیورٹی فورسز کی یونیفارم برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس اور رینجرز نے اسلام آباد میں مشترکہ کارروائی کے دوران ایک مشکوک گاڑی کی تلاشی لی تو اس سے ایک پستول اور فوجی وردی برآمد ہوئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی سے ہارون الرشید اور حارث رشید اور ان کے محافظ کو حراست میں لیا گیا جو لا ل مسجد کے سابق نائب خطیب غازی عبدالرشید کے بیٹے ہیں۔ دونوں کو تفتیش کے لئے تھانہ کوہسار منتقل کردیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں 2007 میں لال مسجد میں آپریشن کے دوران غازی عبدالرشید مارے گئے تھے۔

https://www.dailymotion.com/video/x37mv49_haroon-haris-rasheed-laal-masjid_news
Load Next Story