ساتلانی جوکھیو برادری کے افرادکا ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان
ایم کیو ایم کا فکروفلسفہ بستی بستی پھیلائیں گے، شمولیت اختیارکرنیوالوں کا اظہار خیال
گڈاپ اورملیر ٹائون کے مختلف گوٹھوں سے تعلق رکھنے والے ساتلانی جوکھیو برادری کے افراد نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے نظریہ اور حق پرستانہ جدوجہد سے متاثر ہوکر ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ۔
یہ اعلان انھوںنے گذشتہ روز خور شید بیگم سیکر یٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی سے ملاقات کے دوران کیا،اس موقع پر ایم کیو ایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم اور کمیٹی کے دیگر اراکین بھی موجود تھے، شمولیت اختیار کرنیوالے افراد نے کہا کہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین ہی اس ملک کے غریب ومتوسط طبقے کے عوام کیلیے آخری امید ہیں ، جو عوام کے جائز حقوق کے حصول کیلیے عملی طور پر جدو جہد کررہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ملک بھر سے تعلق رکھنے والے عوام کی امیدوں کا محور قائد تحریک ہیں۔
انھوں نے اس بات کا بھی اعادہ بھی کیا کہ وہ ایم کیوایم اور الطاف حسین کے فکرو فلسفے کو پھیلانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے، اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے شمولیت اختیار کرنیوالے افراد کے جذبات کو سراہتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین ملک کے وہ واحد لیڈر ہیں جو عوام سے حقائق نہیں چھپاتے اور ظالم و جابر حکمرانوں اور باطل پرستوں کے سامنے کلمہ حق ببانگ دہل بلند کیا ہے اورکررہے ہیں اور اس کی پاداش میںانھوںنے نہ صرف قید و بند کی صعوبتوںکو برداشت کیا بلکہ جلا وطنی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،ملک میں گذشتہ65برس سے رائج فرسودہ نظام کی تبدیلی کیلیے جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوئے،انھوںنے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ آج نہ صرف سندھ سے تعلق رکھنے والے مظلوم بلکہ ہر طبقہ کے لوگ جوق درجوق ایم کیو ایم میں شمولیت کررہے ہیں۔