اصغرخان کیس کے فیصلے سے عدالتی وقار بڑھا ہےغنویٰ
حکمرانوں سے فیصلے پرعمل درآمدکی توقع خام خیالی ہے،سترکلفٹن سے جاری بیان میں اظہار خیال۔
BERLIN:
پیپلزپارٹی (ش ب) کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے کہا ہے کہ اگرچہ اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے نہ صرف عدالت عالیہ کے وقار اور اصغرخان کے احترام میں اضافہ ہوا ہے۔
بلکہ یہ فیصلہ مسلسل جبراستحصال کے شکار عوام کی مایوسی و ناامیدی کے خاتمے اور پاکستانی قوم کو تاریخ کے اس نازک موڑ پرمتحدو متحرک کرنے کا موقع فراہم کر سکتا ہے،مگر موجودہ حکمران ٹولے سے اس پرعمل درآمد کی توقع خام خیالی ہے۔
سترکلفٹن سے جاری اپنے بیان میں غنویٰ بھٹو نے کہا کہ اصغر خان کیس اور اس پر عدالتی فیصلے کو بھی یہ اپنے ان گھناونے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کریں گے جو اپنی اپنی باری اور اپنے اپنے کردار سے متعلق طے کیے گئے میثاق جمہوریت نامی بدنام زمانہ عوام دشمن وطن دشمن معاہدے میں درج ہیں جس معاہدے پر ان کے سامراجی سرپرستوں کی ضمانت و تصدیق کی مہریں لگی ہوئی ہیں،لہٰذا موجودہ صورتحال میں عوام کے پاس ملکی سلامتی ، خوشحالی اور اپنے بنیادی انسانی حقوق حاصل کرنے کے لیے متحدہوکر منظم جدوجہد کے علاوہ دوسرا راستہ نہیں ہے۔