منیٰ میں پاکستانی حاجی خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش
خیمہ بستی میں مقیم خاتون کو فوری اسپتال لے جایا گیا، بچے کا نام محمد علی رکھا
KOLKATA:
مناسک حج کی ادائیگی کے پہلے دن گزشتہ روز منیٰ کی خیمہ بستی میں مقیم ایک پاکستانی خاتون حاجی کے ہاں بیٹا پیدا ہوا جو رواں حج سیزن کے دوران پیدا ہونے والا پہلا بچہ ہے۔
سعودی گزٹ کے مطابق منیٰ کے الوادی اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد مالا باری نے بتایا ہے کہ بچے کی پیدائش نارمل طور پر ہوئی، زچہ اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں، لڑکے کا نام محمد علی رکھا گیا ہے، بچے کے باپ نے بتایا کہ منیٰ کی خیمہ بستی پہنچنے کے بعد بیوی کو درد محسوس ہونے پر فوری طور پر منیٰ کے اسپتال پہنچایا گیا۔
اسپتال کی ڈائریکٹر نرسنگ نے بتایا کہ بچے کی ماں شوگر کی مریضہ ہے چنانچہ اس کے علاج کے دوران خصوصی احتیاط کی گئی، والدین نے اپنے بچے کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے توجہ سے تیمار داری کرنے پر اسپتال کے عملے کا شکریہ ادا کیا ۔