کراچی میں پولیس اوررینجرزکی کارروائیاں ٹارگٹ کلرزاوردہشتگردوں سمیت کئی ملزمان گرفتار
ٹارگٹڈ کارروائیاں معین آباد، لانڈھی، گرین ٹاؤن، پی آئی بی کالونی، ہل پارک، گل پلازہ اور لیاقت آباد میں کی گئیں
KARACHI:
پولیس اور رینجرر نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران ٹارگٹ کلرزاور کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں سمیت کئی ملزمان کو حراست میں لے کران کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔
ترجمان سندھ رینجرزکے مطابق معین آباد، لانڈھی، گرین ٹاؤن، پی آئی بی کالونی، ہل پارک، گل پلازہ اورلیاقت آباد میں مصدقہ اطلاعات پر ٹارگٹڈ کارروائیاں کی گئیں، کارروائیوں کے دوران 17 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جس میں ٹارگٹ کلرز، کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد اور اغوا کار بھی شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ بھی قبضے میں لیا گیا۔
دوسری جانب پولیس نے ناظم آباد نمبر4 سے شہباز نامی ٹارگٹ کلر گرفتارکرکے اس کے قبضے سے شارٹ گن برآمد کرلی، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شہباز ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں اور بھتہ خوری میں ملوث ہے۔