فیصل آباد میں کنویں کی کھدائی کے دوران کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

مزدور کنویں سے پائپ نکال رہے تھے کہ اس دوران پائپ بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا

 جاں بحق ہونے والوں میں 2 مزدور اور ایک مکان مالک شامل ہے۔ فوٹو: فائل

جھنگ روڈ پر کنویں کی کھدائی کے دوران کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے جھنگ روڈ پرموٹرمارکیٹ میں ارشد اور بوٹا نامی مزدور شکیل نامی شخص کے گھر میں کنویں کی کھدائی میں مصروف تھے کہ کنویں سے نکالتے ہوئے لوہے کا پائپ بجلی کی تاروں سے جا ٹکرایا، جس کے نتیجے میں دونوں مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

شکیل نے ارشد اور بوٹا کو بچانے کی کوشش کی تو وہ بھی کرنٹ کی زد میں آگیا، شکیل کو فوری طور پرالائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ بھی جانبر نہ ہوسکا اور طبی امداد کی فراہمی کے دوران دم توڑ گیا۔
Load Next Story