گورنر مہاراشٹرا نے سنجے دت کی سزا معاف کرنے کی اپیل مسترد کردی

اداکار سنجے دت آج کل بیٹی کے ناک کے آپریشن کے باعث 30 دن کے لیے پیرول پر رہا ہیں

اداکار سنجے دت آج کل بیٹی کے ناک کے آپریشن کے باعث 30 دن کے لیے پیرول پر رہا ہیں، فوٹو:فائل

گورنر مہاراشٹرا چوہدری ودیا ساگر راؤ نے بالی ووڈ کے سپر اسٹار سنجے دت کی سزا معاف کرنے کی اپیل مسترد کردی۔


بالی ووڈ اسٹار سنجے دت نے بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو کے توسط سے سزا معاف کرنے کی درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سنجے دت کوئی دہشت گرد نہیں ہے اور اپنے کیے کی کافی سزا پاچکے ہیں اسی لیے ان کی باقی سزا معاف کی جائے تاہم گورنر مہاراشٹرا نے اداکار سنجے دت کی سزا معافی کی اپیل مسترد کردی ہے جس کے بعد بالی ووڈ اداکار کو اپنی سزا پوری کرنے کے لیے دوبارہ جیل کی یاترا کرنا پڑے گی۔

واضح رہے سنجے دت 1993 میں ممبئی حملوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں پونے جیل میں 42 ماہ کی قید کاٹ رہے ہیں جب کہ اس سے قبل بھی وہ 18 ماہ کی جیل کاٹ چکے ہیں تاہم آج کل وہ ایک ماہ کے لیے پیرول پر جیل سے باہر ہیں۔
Load Next Story