ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے
کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں
ملک بھرمیں عیدالاضحی آج مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے اور اس موقع فرزندانِ اسلام سنت ابراہیم کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں۔
ملک بھر میں نمازعید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے جن میں علمائے کرام نے فلسفہ عید اور سنت ابراہیمی پرروشنی ڈالی، نماز کی ادائیگی کے بعد ملک وقوم کی سلامتی اورعالم اسلام کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں جب کہ لوگ سنت ابراہیمی کی اتباع میں جانوروں کی قربانیاں دے رہے ہیں۔
کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں عید کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے جب کہ ملک بھر میں قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے سے متعلق بھی سخت قوانین وضع کردیئے گئے ہیں۔
صدر مملکت نے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کراچی میں نماز عید ادا کی جب کہ وزیراعظم نواز شریف نے عید لندن میں منائی۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ملتان کے موسیٰ پارک درگاہ میں نمازعیداداکی جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف رائےونڈمیں نمازعید پڑھی۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے بھی عید کی نماز کراچی میں ادا کی جب کہ شیخ رشید نے نماز عید راولپنڈی میں ادا کی۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لاہور میں جامعہ نعیمیہ میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی۔ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور ان کے بیٹے ارسلان نے عید کی نماز داتا دربار میں ادا کی جب کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ میں عید کی نماز خود پڑھوائی۔
عید الاضحیٰ کے موقع پرقوم کے نام مبارکباد کے پیغامات میں صدرمملکت، وزیراعظم اوردیگر رہنماؤں نے قربانی کی اصل روح کوپیش نظررکھنے کی اہمیت پرزور د یاہے۔ صدرممنون حسین نے قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے ہمیں اپنی زندگیوں میں ایثارو قربانی کی عملی مثال قائم کرنا ہوگی۔ اس موقع پرہمیں ان لوگوں کونہیں بھولنا چاہیے جنہوں نے ملک و قوم کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
وزیراعظم نوازشریف نے عید الاضحیٰ کے موقع پرقوم اورعالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ قربانی اپنے آپ کواعلیٰ انسانی مقاصد کے لیے وقف کردینے کانام ہے۔ افرادکی قربانی معاشرے اورقوم کوزندہ رکھتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پرتمام اہل وطن اور مسلمانوں کومبارکباد پیش کرتاہوں۔ اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ قربانی جیسی عظیم عبادت کواس کی روح کے مطابق سمجھنے اورجذبۂ ایثاروقربانی پرصحیح طریقے سے عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔