امریکی سرمایہ کاروں کوتوانائی کے شعبے کیلیے راغب کرونگا مائیکل ڈوڈمین

کے ای ایس سی نے امریکی کمپنیوںکے ساتھ تجارتی تعلقات مستحکم کیے،تابش گوہر.

امریکی قونصل جنرل کا کے ای ایس سی کے صدر دفتر کا دورہ ، تعاون کی یقین دہانی

کراچی میں امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈوڈمین نے کے ای ایس سی ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور کے ای ایس سی کی اعلیٰ انتظامیہ سے ملاقات کی، ان کے اس دورے میں پاکستان میں امریکی مشن کے دیگر اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے۔


کے ای ایس سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تابش گوہر نے کے ای ایس سی کے معاملات میں گہری دلچسپی کا اظہارکرنے پرقونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا ، انھوں نے امریکی وفد کو گذشتہ ساڑھے تین برسوں سے زائد عرصے میں موجودہ انتظامیہ کے تحت حاصل کی گئی ، کامیابی سے وفد کو مطلع کیا گیا کہ انتظامیہ نے بجلی کی پیداوار میں ایک ہزار میگاواٹ کے اضافے ، تقسیم وترسیل کے نظام کی بہتری سمیت دیگر منصوبوں میں ایک ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

وفد کو یہ بھی بتایا گیا کہ گذشتہ چند برسوں کے دوران کے ای ایس سی نے امریکی کمپنیوںکے ساتھ تجارتی تعلقات مستحکم کیے اوران تعلقات کی مجموعی قدر860 ملین امریکی ڈالرسے زائد رہی ہے،جن میں آئندہ نمایاں اضافے کی توقع ہے، قونصل جنرل نے توانائی کی صورتحال پرگہری دلچسپی کا اظہارکیا اور کے ای ایس سی کی ٹیم کو بتایا کہ وہ امریکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرینگے کہ وہ پاکستان آئیں اورتوانائی کے شعبے میں کام کریں، ا نھوں نے کے ای ایس سی کوتعاون کی یقین دہانی کرائی۔
Load Next Story