کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ عظیم المیہ ہے شاہی سید
شہریوں کو مکمل طور پر لاوارث چھوڑدیا گیا،ارباب اختیار کچھ سمجھنا نہیں چاہتے
عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری مسلسل ٹارگٹ کلنگ عظیم المیہ ہے۔
دہشت گردی اور انتہا پسندی چاہے کسی بھی شکل میں ہو انتہائی قابل مذمت ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کراچی کے شہریوں کو مکمل طور پر لاوارث چھوڑدیا گیا ہے،ہزاروں بے گناہوں کی ہلاکت کے باوجود ارباب اختیار کچھ سمجھنے کو تیار نہیں ہیں،ہم نے جب بھی شہر میں جاری مسلسل بد امنی کے خلاف آواز اٹھائی تو ہماری آواز دبانے کے لیے ہم پر ظلم و جبر اور طاقت کا استعمال کیا گیا اور ہمارے سرکردہ رہنمائوں، عہدیداروں ،کارکنان اور ہمدردوں کو چن چن کر نشانہ بنایا گیا ۔
اعلیٰ حکومتی عہدیداروں اور ریاستی اداروں کی مجرمانہ خاموشی افسوس ناک ہے دہشت گردوں کو یہ احساس ہوچکا ہے کہ انھیں روکنے والا اب کوئی نہیں ہے،کراچی میں قاتلوں کو مکمل چھوٹ حاصل ہے، باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میںانھوںنے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ٹارگٹ کلرز کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ایک طرف تو شہر میں ٹارگٹ کلرز ، بھتہ مافیا ، بھتہ خوروں،اغوا برائے تاوان اور کرائے کے قاتلوں کو کوئی روکنے والا نہیں ۔