راولپنڈی میں مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت خاتون خانم اورجبار کے نام سے ہوئی ہے

زخمیوں کو ہولی فیملی اسپتال منتقل کردیاگیا جہاں انکی طبی امداد جاری ہے:فوٹو:فائل

پیرودھائی بس اسٹینڈ کے قریب مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق جب کہ 2 بچے زخمی ہو گئے ۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں پیرودھائی بس اسٹینڈ کے قریب ایک مکان کی خستہ حال چھت گرنے سے میاں بیوی اپنے دو بچوں سمیت ملبے تلے دب گئے تاہم امدادی ٹیموں نے پہنچ کر زخمیوں کو ہولی فیملی اسپتال منتقل کردیاگیا جہاں میاں بیوی دم توڑ گئے جب کہ دونوں بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مکان کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت خاتون خانم اورجبار کے نام سے ہوئی ہے، اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ دونوں افراد بروقت اسپتال پہنچائے جاتے تو ان کی جان بچائی جاسکتی تھی۔
Load Next Story