کراچی میں رینجرز کے نام پر کھالیں جمع کرنے والا ملزم گرفتار
ذاکر علی کے قبضے سے 500 کھالیں برآمد کرلی گئیں ہیں، ایس ایس پی کراچی وسطی
پولیس نے رینجرز کے نام پر کھالیں جمع کرنے والا ملزم گرفتار کرکے اس کے قبضے سے قربانی کی 500 کھالیں برآمد کرلیں۔
ایس ایس پی کراچی وسطی اصغر عثمان کے مطابق عوام کی جانب سے ملنے والی اطلاع پر لوگوں سے رینجرز کے نام سے کھالیں جمع کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار کیا گیا ملزم ذاکرعلی اپنےآپ کو پاک فوج اور رینجرز کا کنٹریکٹر کہتا تھا۔
اصغر عثمان کا کہنا ہے کہ ذاکر علی کے قبضے سے 500 کھالیں برآمد کرلی گئیں ہیں جو اس نے الاعظم اسکوائر میں چھپا رکھی تھیں۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے رواں برس عید الاضحی کے دوران قربانی کی کھالیں جمع کرنے سے متعلق سخت ضابطہ اخلاق نافذ کیا تھا جس کے تحت کسی کو بھی گھر گھر جاکر کھال لینے کی اجازت نہیں تھی۔