کیوروسٹی نے مریخ کی مٹی کا تجزیہ شروع کردیا
گاڑی پر لگے مخصوص آلے نے چٹکی بھر مٹی اٹھا لی، اگلے ہفتے رپورٹ آئے گی
MONTREAL:
ناسا کی کیوروسٹی مریخ گاڑی نے تجزیے کے لیے سرخ سیارے کی مٹی کا پہلا نمونہ حاصل کرلیاہے۔
گاڑی پرلگے ایک مخصوص آلے ''چی من'' نے چٹکی بھرمریخی مٹی اٹھا لی ہے۔ یہ 2ارب 60 کروڑ ڈالر مالیت کے اس مشن کا انتہائی اہم مرحلہ ہے۔ چی من حاصل کردہ نمونے میں موجود دھاتوں کا ایکس رے ڈفریکشن کی مدد تجزیہ کرے گی۔
اس کے تجزیے کی رپورٹ اگلے ہفتے تک سامنے آئے گی۔اس سے یہ پتا چلانے میں مدد ملے گی کہ مریخ کی سطح پر موجود مٹی کے اجزائے ترکیبی کیا ہیں۔کیوروسٹی کے آلات اس نمونے میں نامیاتی مواد کی موجودگی کا پتا چلانے کی بھی کوشش کریں گے، جس سے معلوم ہو گا کہ آیا مریخ پر ماضیِ بعید میں کبھی زندگی پائی جاتی تھی یا نہیں۔