عوام کومفت انٹرنیٹ وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائیگی

دنیاکی سرمایہ کارکمپنیاں نظام کومتعارف کرانے میں دلچسپی رکھتی ہیں،ناصرحسین شاہ

دنیاکی سرمایہ کارکمپنیاں نظام کومتعارف کرانے میں دلچسپی رکھتی ہیں،ناصرحسین شاہ فوٹو : فائل

KARACHI:
وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں عوام کومفت انٹرنیٹ وائی فائی کی سہولت فراہم کرنا،سندھ بھرکے تعلیم اورصحت کے مراکزکی نگرانی اورقیام امن کے لیے سیکیورٹی سرولینس سسٹم کانفاذ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

دنیا بھر کی مختلف سرمایہ کار کمپنیاں اور ٹیلی سسٹم کمپنیاں صوبے میں اس طرح کے نظام کو متعارف کرانے میں دلچسپی رکھتی ہیں ،ہماری خواہش ہے کہ جلدان کمپنیوں سے معاہدے کرکے عوام کوان سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے، دبئی کی ''یاشیٹ'' نامی سٹیلائٹ کمپنی کو سندھ کے شہروں اورپسماندہ علاقوں ودیہات تک انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کیلیے مواقع فراہم کیے جائیں گے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اوروزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے جلد ملاقات کرکے تمام معاملات کوحتمی شکل دی جائے گی۔


ان خیالات کااظہارانھو ں نے اپنے دفتر میں ''یاشیٹ'' نامی دبئی کی سٹیلائٹ کمپنی اورریڈ ٹون ٹیلی کمیونی کیشن پاکستان کے سینئرڈائریکٹرزسے ملاقات میںکیا، ملاقات میں ''یاشیٹ سٹیلائیٹ'' کے ریجنل ڈائریکٹر سینٹرل ایشیا ساجدصابر، ایگزیکٹوڈائریکٹر بزنس ڈویلپمنٹ نجات خالدعبدالرحمنٰ، ''ریڈ ٹون ٹیلی کمیونی کیشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر ندیم یونس اورایگزیکٹوڈائریکٹرجلال خان سمیت دیگرحکام بھی موجودتھے ۔

اس موقع پرصوبائی وزیرکویا شیٹ سیٹلائٹ سسٹم کمپنی کی جانب سے سندھ میں سیٹلائیٹ انٹرنیٹ سسٹم سمیت دیگر پرتفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ اس نظام کے تحت کس طرح سندھ کے شہری علاقوں ،دیہات اور پسماندہ علاقوں تک تعلیم، صحت اوردیگرشعبوں میں عوام کوبنیادی سہولتوں کی فوری فراہمی کوممکن بنایاجاسکتاہے۔
Load Next Story