پنجاب اور کے پی میں ٹریفک حادثات24 افراد جاں بحق
23زخمی ہوگئے،موسیٰ خیل سے ڈی جی خان اور وانا سے پنجاب آنیوالی گاڑیاں کھائیوں میں گر گئیں
GUJRANWALA:
وانا، ڈی جی خان، جھنگ، ساہیوال، اوکاڑہ اور کھاریاں میں گاڑیاں کھائیوں میں گرنے اور تصادم سے24 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق موسیٰ خیل سے ڈیرہ غازیخان آنیوالی ویگن رکنی داؤد پمپ کے نزدیک ٹائر پھٹنے سے کھائی میں جاگری جس سے خاتون گل سونہارا، ماسٹر غفار، محمدگل موقع پر ہی جاں بحق جبکہ8 مسافر شدید زخمی ہو گئے، ادھر وانا سے 20 کلومیٹر دور گومل روڈ ژاڑ نائی کے مقام پر خانہ بدوش خاندان ٹریکٹر ٹرالی میں پنجاب آ رہا تھا، ڈرائیور ٹریکٹر پر قابو نہ رکھ سکا اور وہ کھائی میں جاگرا جس سے خان وزیر، اس کی بیوی، بیٹی اور بیٹے سمیت خاندان کے 8 افرادجاں بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے۔
علاوہ ازیں ساہیوال کے چک 44/KB کا منظور احمد بیٹے اور بیٹی سمیت مو ٹرسائیکل پر عارفو الہ سے کمیر جا رہے تھے کہ مخالف سمت سے آنیوالی تیز رفتار کار نے ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں اسکا بیٹا امجد مو قع پر دم توڑ گیا جبکہ فریال منظور اور اسکے باپ منظور کوساہیوال لایا گیا جہاں فر یال منطور بھی دم توڑ گئی۔
جھنگ میں ٹوبہ روڑ پر موضع حسن شاہ کے قریب دو موٹر سائیکل سوار آمنے سامنے سے ٹکرائے تو پیچھے سے آنیوالی کار بھی ان سے آن ٹکرائی جس سے 45 سالہ نسیم بی بی اور 11سالہ شمع بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئیں جبکہ دونوں موٹر سائیکلوں سوار 50 سالہ محمد اصغر، 40 سالہ بلال اور اسکی بیوی 35 سالہ زینب زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جہاں نسیم کا شوہر محمد اصغر دم توڑ گیا، چنیوٹ میں سرگودھا کے بلاک نمبر10سے تعلق رکھنے والی فیملی دریائے چناب پر سیر کیلیے آئی ہوئی تھی کہ سرگودھا واپس جاتے ہوئے لالیاں کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ڈمپر کی زد میں آ گئی جس کے نتیجہ میں رکشا میں سوار ایک ہی خاندان کے تین افراد 8 سالہ شمائلہ ،اسکی والدہ شہناز اور رکشہ ڈرائیور اسلم موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔
دو زخمیوں کی حالت نازک بیان کی گئی ہے۔دریں اثنا6 دوست کار میںسوار ہوکر دعوت کھانے کیلئے لالہ موسی جا رہے تھے کہ کار جب کھاریاں پہنچی تو تیز رفتاروین نے ٹکرمار دی جس کے نتیجہ میں علی اویس، حمزہ اویس، عبدالصمد موقع پر دم توڑ گئے۔