مسلم لیگ ن لودھراں میں میدان چھوڑ کر بھاگ گئی جہانگیر ترین
مسلم لیگ (ن) شکر ادا کرے الیکشن سے بچ گئی ورنہ اسے بدترین شکست ہوتی، رہنما تحریک انصاف
FAISALABAD:
تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ لودھراں میں مسلم لیگ (ن) کا صفایا ہوگیا ہے اس لئے میدان چھوڑ کر بھاگ گئی۔
اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم الیکشن کے میدان میں مقابلہ کرنا چاہتے ہیں، مسلم لیگ (ن) کو پتا چل گیا ہے کہ لودھراں میں ان کا صفایا ہوگا اور اب دھاندلی سے بھی کام نہیں بنے گا ،اس لئے مسلم لیگ (ن) میدان چھوڑ کر بھاگ گئی ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ انصاف وہ ہوتا ہے جو وقت پرہو، انہوں نے انصاف کے لئے ڈھائی سال تک انتظار کیا، انصاف صرف حکومتی پارٹی کا نہیں بلکہ ہمارا بھی حق ہے، عدالت کے فیصلے پر افسوس ہوا ہے کیونکہ الیکشن کے میدان میں ہونے والا مقابلہ اب بند کمروں میں ہوگا اور اب لودھراں میں اربوں روپے خرچ کئے جائیں گے۔
https://www.dailymotion.com/video/x383xu3_siddiq-baloch-release-on-na154_news