سانحہ منیٰ کی تحقیقات سے متعلق وزارت مذہبی امور سے تفصیلات طلب
سانحہ سے متعلق حقائق سے آگاہی عوام کا بنیادی حق ہے، لاہور ہائی کورٹ
ہائیکورٹ نے سانحہ منیٰ کی تحیقیات سے متعلق وفاقی وزارت مذہبی امور سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے حکام کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ منیٰ کی تحقیقات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر عدالت کا کہنا تھا کہ حقائق سے آگاہی عوام کا بنیادی حق ہے لہذا عوام کو تمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔
عدالت نے سانحہ منیٰ کی تحقیقات سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے وفاقی وزارت مذہبی امور کے حکام کو 6 اکتوبر کے لئے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے حج کے دوران رمی کرتے ہوئے بھگڈر مچنے سے 750 سے زائد حاجی شہید جب کہ سیکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔ سانحے میں اب تک 44 پاکستانیوں کے شہید ہونے کی بھی تصدیق ہو چکی ہے۔