سرگودھا میں پولیس افسر کی خاتون اہلکار کے ساتھ اجتماعی زیادتی
یاسمین انصاف کے لئے پولیس اہلکاروں کے سامنے گڑگڑاتی رہی لیکن کسی نے اپنے پیٹی بھائی کے خلاف کارروائی نہ کی
تھانہ اربن ایریا کے اے ایس آئی نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی ہی خاتون اہلکار اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
سرگودھا پولیس کی خاتون رضاکار یاسمین بی بی کے مطابق عید الاضحیٰ سے دو روز قبل وہ پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کارروائی کے لئے گوجرانوالہ گئی تھی ۔ واپسی میں تاخیر پر اے ایس آئی فیاض گوندل اسے گھر چھوڑنے کے بہانے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کی حدود میں واقع اپنے گھر لے گیا، جہاں پہلے ہی سے اس کے دو دیگر ساتھی موجود تھے۔
یاسمین کا کہنا ہے کہ ظفر گوندل اور اس کے ساتھیوں نے شراب کے نشے میں دھت ہوکر اس سے دست درازی کی، یاسمین کی جانب سے مزاحمت پر ظفر گوندل اور اس کے ساتھیوں نے وحشیانہ تشدد کے بعد اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اپنے اوپر ہونے والے ظلم کے خلاف یاسمین پہلے اربن ایریا پولیس سٹیشن گئی جہاں اس کی کسی نے نہ سنی ، جس کے بعد وہ اپنی فریاد لے کر سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس اسٹیشن گئی لیکن وہاں بھی اس کی شنوائی نہ ہوئی۔
پولیس کی جانب سے کسی قسم کا کوئی تعاون نہ ملنے پر یاسمین نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا، جس کے حکم پر سرکاری اسپتال نے اس کا طبی معائنہ کیا، اسپتال کی رپورٹ میں یاسمین سے زیادتی ثابت ہوگئی لیکن پولیس نے پھر بھی اپنے پیٹی بھائی کے خلاف کارروائی نہ کی۔
ایکسپریس نیوز کی جانب سے یاسمین کا معاملہ اٹھانے پر ڈی پی او سرگودھا کیپٹ ریٹائرڈ سجاد حسن خان منج نے ایکشن لیا اوریاسمین کو انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے افتخار گوندل کو حراست میں لے لیا ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x388jjl_rape-of-policewoman_news