رنبیرکپورانٹرویو کے دوران ذاتی زندگی سے متعلق پوچھے جانے پرسخت برہم

مجھ سے دپیکا سے متعلق ہر وقت پوچھا جاتا ہے جو کہ غیر مناسب عمل ہے، بالی ووڈ اداکار

مجھ سے دپیکا سے متعلق ہر وقت پوچھا جاتا ہے جو کہ غیر مناسب عمل ہے، بالی ووڈ اداکار فوٹو: فائل

PESHAWAR:
بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور انٹرویو کے دوران کام کے بجائے ذاتی زندگی کے بارے میں پوچھے جانے پر شدید برہم ہوگئے اور انہوں نے کام کے بجائے ذاتی زندگی سے متعلق بات کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہارکیا۔

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ دپیکا پڈو کون کے معاشقے کی خبریں طویل عرصے تک میڈیا کی زینت بنیں رہیں جب کہ ڈمپل گرل سے علیحدگی کے بعد اب سلمان خان کی سابق محبوبہ اور بالی ووڈ کی ڈول کترینہ کیف کے ساتھ ان کے معاشقے کی خبریں زبان زد عام ہیں تاہم اب اسکینڈل کنگ رنبیر کپور اپنی ذاتی زندگی سے متعلق پوچھے جانے پر شدید پریشانی کا شکار ہیں۔


اداکار رنبیر کپور کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ فلموں میں اپنا کردار نبھانے کے لیے بہت زیادہ محنت کرتا ہوں جس پر لوگوں کو میری ذاتی زندگی کے بجائے کام کے بارے میں پوچھنا چاہئے جب کہ مجھ سے دپیکا سے متعلق ہر وقت پوچھا جاتا ہے جو کہ غیر مناسب عمل ہے تاہم میں چاہتا ہوں مجھ سے میرے کام کے بارے میں پوچھا جانا چاہئے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور دپیکا پڈو کون فلم''تماشا'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
Load Next Story