پاکستان ویمنز نے بنگلا دیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں کلین سویپ کردیا

بسمہ معروف کو شاندار کارکردگی پر میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بسمہ معروف کو شاندار کارکردگی پر میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ فوٹو: اے ایف پی

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے بنگلا دیشی ٹیم کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 34 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔


کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی ویمز کرکٹ ٹیم نے بنگلا دیشی ٹیم کو 34 رنز سے شکست دے کر بنگلا دیش کو 2 میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کردیا۔ بنگلا دیشی ٹیم 115 رنز کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز ہی بناسکیں، رومانا احمد 27، رتو مونی 17 رنز کے ساتھ سرفہرست رہیں۔ پاکستان کی جانب سے ندا ڈار اور سومیا صدیقی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پاکستانی کپتان ثنا میر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنائے، بسمہ معروف 44 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہیں جب کہ مرینہ اقبال 33 اور عالیہ ریاض نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔ بسمہ معروف کو دونوں میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔
Load Next Story