حصص مارکیٹ میں غیر ملکی خریداری کے باعث 463 پوائنٹس کا اضافہ
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس462.90 پوائنٹس اضافے سے32750.31 ہوگیا
اسٹاک بروکرز کی تحقیقات سے متعلق نیب اورایس ای سی پی کے مشترکہ وضاحتی بیان، اسٹاک بروکرزوسرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے، خام تیل کی عالمی قیمت میں2 فیصد کی ریکوری سے مقامی آئل اینڈ ایکسپلوریشن، سیمنٹ ودیگر شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھنے اور مہنگائی کی شرح توقع کے برعکس 1.32 فیصدکی شرح پر آنے جیسے عوامل کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو ایک بارپھرتیزی کی بڑی لہررونما ہوئی۔
جس سے انڈیکس کی 32300 ،32400 ،32500 ،32600 اور 32700 پوائنٹس کی 5 حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 83 ارب38 کروڑ80 لاکھ روپے کا اضافہ ہوگیا، ٹریڈنگ کے دوران انفرادی سرمایہ کاروں اور دیگر آرگنائزیشنز نے 31 لاکھ32 ہزار137 ڈالرکا انخلا کیا جبکہ غیرملکیوں 24 لاکھ97 ہزار ڈالر، مقامی کمپنیوں8 لاکھ43 ہزار، بینکوں ومالیاتی اداروں6 لاکھ53 ہزار، میوچل فنڈز 3 لاکھ 73 ہزار اور این بی ایف سیز نے49 ہزار337 ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس462.90 پوائنٹس اضافے سے32750.31 ہوگیا، کے ایس ای30 انڈیکس 334.13 پوائنٹس بڑھ کر 19623.57 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 991.48 پوائنٹس اضافے سے55076.44 ہوگیا، کاروباری حجم 13.88 فیصد زائد رہا،18 کروڑحصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیاں361 کمپنیوں تک محدود رہیں، 240 کے بھاؤ میں اضافہ، 102 کے دام میں کمی اور19 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔