چوہدری نثار نے اصغر خان کیس میں ایف آئی اے کی تحقیقات پر شکوک کا اظہار کردیا
چوہدری نثار نے کہا کہ ہم سب نے غلطیاں کی ہیں اور وہ سب ریکارڈ پر آنی چاہئے
مسلم لیگ ن کے رہنما اور قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے اصغر خان کیس میں ایف آئی اے کی تحقیقات قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحقیقات جوڈیشل کمیشن سے کرائی جائیں کیونکہ ایف آئی اے سے صاف اور شفاف انکوائری کی امید نہیں کی جا سکتی۔
چوہدری نثار نے کہا ہے کہ ایف آئی اے پچھلے ساڑھے چار سالوں سے حکومت کے زیر اثر کام کرتے ہوئے کرپٹ لوگوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔
چوہدری نثار نے کہا کہ سپریم کورٹ حج، این آئی سی ایل اور او جی ڈی سی ایل کیسز میں ایف آئی اے کی کارکردگی سے واقف ہے اس لئے انہیں اس فیصلے پر کافی حیرانی ہے۔
سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے سابق آرمی چیف اور آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کو 1990 کے الیکشن میں دھاندلی کا زمہ دار قرار دیا اور ایف آئی اے کو اس الیکشن میں مختلف سیاستدانوں کو بانٹی گئی رقوم کی وصولی کے لئے ہدایات جاری کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب نے غلطیاں کی ہیں اور وہ سب ریکارڈ پر آنی چاہئے مگر یہ محض لاکھوں کی باتیں ہیں اس ملک میں تو کروڑوں اور اربوں کی کرپشن ہوئی ہے اس سب کا احتساب بھی ہونا چاہئے۔
چوہدری نثار نے کہا کہ جنرل مشرف نے خود اپنی کتاب میں اعتراف کیا کہ انہوں نے مسلم لیگ ن توڑ کر مسلم لیگ ق بنائی جس کے لئےلوگوں کو عہدے آفر کئے گئے، ان کی کروڑوں کی کرپشن کو در گزر کیا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس کرپشن کا بھی احتساب ہونا چاہئے۔