جعلی ڈگری پر جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ کنٹرولرامتحانات ملازمت سے برطرف

اسسٹنٹ کنٹرولر عامر جمیل نے جامعہ کراچی میں ملازمت کے لیے بی ایس سی کی جعلی ڈگری جمع کرائی تھی، رجسٹرار

اسسٹنٹ کنٹرولر عامر جمیل نے جامعہ کراچی میں ملازمت کے لیے بی ایس سی کی جعلی ڈگری جمع کرائی تھی، رجسٹرار. فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات عامر جمیل کو جعلی ڈگری کے باعث ملازمت سے بر طرف کردیا گیا۔


جامعہ کراچی کے رجسٹرارکے مطابق اسسٹنٹ کنٹرولرامتحانات عامرجمیل نے جامعہ کراچی میں ملازمت کے لیے بی ایس سی کی جعلی ڈگری جمع کرائی تھی جب کہ اسسٹنٹ کنٹرولرکو ڈگری کی مکمل تحقیقات کے بعد ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے۔ رجسٹرارکا کہنا ہے کہ انکوائری افسرنے رپورٹ میں ملازمت سے برطرفی کی سفارش کی تھی جس کے بعد اسسٹنٹ کنٹرولر کو ملازمت سے برطرف کیا گیا جب کہ یونیورسٹی کے دیگر ملازمین کی ڈگریوں سے متعلق بھی اسکروٹنی کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل نیب کی ٹیم نے جامعہ کراچی سے 2009 سے 2015 تک کی تمام بھرتیوں کا ریکارڈ اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔
Load Next Story