کراچی میں سہ روزہ پولیو مہم کا خاموشی سے آغاز
رواں ماہ تک گذشتہ برس کے مقابلے میں62فیصد کم پولیو کیسز رپورٹ ہوئے،عالمی ادارے
کراچی میں شروع کی جانے سہ روزہ پولیومہم کے دوران صوبائی محکمہ صحت نے کوئی تقریب منعقدکی اور نہ آگاہی پروگرام کیا، پولیومہم سے قبل ٹاؤن اور ضلعی سطح پر واک اورآگاہی پروگرام منعقدکیے جاتے تھے تاکہ عوام کو پولیو مہم سے باخبر رکھا جائے۔
تاہم محکمہ کے نئے سیکریٹری آفتاب کھتری نے آگاہی مہم کی ضرورت محسوس نہیںکی اور وہ ابھی محکمے کو سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں، نئے سیکریٹری اس سے قبل حیدرآباد میں ڈی سی او تعینات تھے، پہلی بار محکمے کے سیکریٹری مقرر کیے گئے ہیں، محکمے کے سیکریٹری مقرر ہونے کے ایک ماہ بعد بھی وہ محکمے کی باریک بینیوں اور تیکنیکی معاملات کو نہیں سمجھ سکے۔