ایم کیوایم رہنما وسیم اختر کیخلاف لوگوں کو تشدد پراکسانے کا مقدمہ درج
وسیم اخترنے اپنی پریس کانفرنس میں ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے لئے لوگوں کو اکسانے کی کوشش کی، درخواست گزار
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما وسیم اختر کے خلاف لوگوں کو تشدد پر اکسانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا تھانے میں ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کے خلاف لوگوں کو اکسانے اور ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ دفعہ 451/15 درج کرلیا گیا۔ وسیم اختر کے خلاف مقدمہ عام شہری کی درخواست پر درج کیا گیا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایم کیو ایم کے رہنما نے گزشتہ روز اپنی پریس کانفرنس کے دوران لوگوں کو ہنگامہ آرائی پر اکسانے کے لئے بیان دیا جو کہ ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گلبہار تھانے میں ایم کیو ایم کے لندن میں موجود رہنما محمد انور کے خلاف بھارتی خفیہ ایجنسی را سے مدد لینے کے الزام میں غداری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔