بنگلا دیشی کرکٹرز کو اردو میں گفتگو نہ کرنے کا حکم

زبورڈ نے پاکستان سے میچزمیں کپتان سلمیٰ کے انٹرویو کا سختی سے نوٹس لے لیا

بورڈ نے پاکستان سے میچزمیں کپتان سلمیٰ کے انٹرویو کا سختی سے نوٹس لے لیا فوٹو : فائل

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے اپنی ویمن کرکٹرزکی اردو میں گفتگوکا سختی سے نوٹس لے لیا ہے۔

حکومت نے اپنے کرکٹ بورڈ کو تاکید کی ہے کہ پاکستان اور بھارت سے مقابلوں کے دوران کھلاڑی اور آفیشلز اردو اور ہندی میں گفتگو نہ کریں، اسی پالیسی کے تحت پاکستان کے دورے پر موجود بنگلہ دیشی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں و آفیشلز کو فیصلے پر کاربند رہنے کا حکم دیا گیا تھا۔


کپتان سلمیٰ خاتون نے ایک موقع پر اردو میں اظہار خیال کیا جس کے بعد بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے اس کا نوٹس لے کر ٹیم مینجمنٹ سے وضاحت طلب کرلی۔ ساتھ ہی سختی کے ساتھ حکم دیا گیا ہے کہ کسی بھی صورت میں اردو میں بات کرنے سے گریز کیا جائے، صرف انگریزی اور بنگالی زبان استعمال کریں۔

دورے پر موجود بنگلہ دیش کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر و ٹیسٹ امپائر اطہر علی خان اور ٹیم منیجر شفیق الرحمان اس حکم پر سختی کے ساتھ عمل پیرا نظر آئے، وہ اردو میں بات کرنے والے منتظمین، سابق کرکٹرز اور صحافیوں سے جوابی گفتگو انگریزی میں کررہے ہیں، واضح رہے کہ سقوط ڈھاکا سے قبل کراچی میں رہائش پذیر شفیق الرحمان مقامی سطح پر کرکٹ کھیلتے رہے ہیں۔
Load Next Story