پاکستان آل اسٹارز الیون نے 6 وکٹوں سے میچ جیت لیا
پاکستان آل اسٹارز الیون اور انٹرنیشنل ورلڈ الیون کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ پاکستان آل اسٹارز الیون نے 6 وکٹوں سے جیت لیا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان آل اسٹارز الیون نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، انٹرنیشنل ورلڈ الیون کی ٹیم نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے۔
اے جی سی مور نے سب سے زیادہ 25 رنز بنائے اور فراز احمد کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے، نینٹی ہیورڈ 42 اور ایڈم سینفورڈ 14 رنز بنا کر ناٹ آوٹ گئے۔
پاکستان آل اسٹارز الیون کے باؤلر فراز احمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں، تابش خان نے 2 کھلاڑی آؤٹ کئے، سوہیل خان، شعیب ملک اور عمر اکمل نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
دوسری اننگز میں پاکستان آل اسٹارز الیون نے 16.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز باآسانی بنائے۔
عمران نظیر نے 53 رنز بناکر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، شاہ ذیب حسن نے 39 رنز بنائے جبکہ اسد شفیق 23 رنز بنا کر ناٹ آوٹ گئے۔
انٹرنیشنل ورلڈ الیون کے اسٹیون ٹیلر نے 3 وکتیں حاصل کیں جبکہ نینٹی ہیورڈ نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان آل اسٹارز الیون کے کھلاڑي عمران نظیر کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔