اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی ترقی کے لئے اہمیت کا حامل ہے آئی ایم ایف
منصوبے سے بھرپورفائدہ اٹھانے کے لیے پاکستان کو فنڈز کی فراہمی اور مانیٹرنگ کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف ہیڈ برائے پاکستان
انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ ( آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے بہت اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔
ایک انٹرویو میں آئی ایم ایف کے ہیڈ آف مشن برائے پاکستان ہیرلڈ فنگر نے بتایا کہ اصلاحات اور کاروبار دوست ماحول کے ذریعے پاکستان اپنی مسابقت بہتر کر سکتا ہے جب کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں شامل انفرا اسٹرکچر پروجیکٹس کو ترجیح دی جائے اور رقم کی فراہمی کو بہتر طریقے سے مانیٹر کیا جائے اور منصوبے سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستان کو فنڈز کی فراہمی اور مانیٹرنگ کی بھی ضرورت ہے۔
ہیرلڈ فنگر کا کہنا تھا کہ منصوبے کی کامیاب تکمیل کے لیے ترجیحات کا تعین، جانچ پڑتال، لاگت کا صحیح اندازہ لگانا اور بہتر مالیاتی نظام کی ضرورت ہے اس کے علاوہ حکومت پاک چین منصوبے کے لئے فنڈنگ مجموعی بجٹ کے اندر رہ کر کرے اور راہداری سے منسلک پاور پروجیکٹس کے معاہدے اس طرح ہوں کے جس سے بجٹ اہداف متاثر نہ ہوں۔