رینجرز اورپولیس کی کارروائیاں 47 ملزمان گرفتاراسلحہ برآمد
گرفتار شدگان میں 13مفرور ملزمان بھی شامل ہیں
KOT ADDU:
رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں سے 47ملزمان گرفتار کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق رینجرز نے لیاری کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے 9 افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیے،رینجرز ترجمان کے مطابق مشتبہ افراد کے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ ، دستی بم اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہے ،ایسٹ رینج پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 38 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار شدگان میں 13مفرور ملزمان بھی شامل ہیں ،ڈی آئی جی ایسٹ شاہد حیات کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 11 پستول ، متعدد رائونڈ سمیت چھینا گیا ٹرک ، موبائل فون ، منشیات اور نقدی بھی برآمد کی گئی،ملزمان گھروں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم سمیت متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے ، ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں کئی اہم انکشافات متوقع ہیں۔
علاوہ ازیں سائٹ اے پولیس نے گھروں میں ڈکیتی کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا ، ایس ایچ او رائو رفیق نے ایکسپریس کو بتایا کہ ملزم شیر گل ولد گل ریحان گھروں میں داخل ہو کر اہل خانہ کو اسلحے کے زور پر یرغمال بناتا اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوجاتا تھا ، ملزم کو پٹھان کالونی سے گرفتار کیا گیا۔