سیاستدان بن کر ملک کی خدمت کرنا چاہتی ہوں ملالہ یوسف زئی
سوات کو بہت یاد کرتی ہوں،بہت جلد پاکستان جاؤں گی، ملالہ یوسف زئی
نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے ایک بار پھر سیاستدان بن کر ملک کی خدمت کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا اصل مقصد نوبل انعام حاصل کرنا نہیں بلکہ تعلیم کا شعور بیدار کرنا ہے۔
تقریب سے خطاب میں ملالہ یوسفزئی نے کہاکہ سوات کو بہت یاد کرتی ہوں، بہت جلد پاکستان جاؤں گی۔ سیاستدان بن کر ملک کی خدمت کرنا چاہتی ہوں۔ ملکی رہنماؤں کو تعلیم کے فروغ میں کردار ادا کرنا چاہیے۔ میرا مشن نوبل انعام حاصل کرنا نہیں بلکہ تعلیم کا شعور بیدار کرنا ہے۔ پاک بھارت تعلقات پر ملالہ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہاں ہوں۔
ٹریبیون رپورٹ کے مطابق ملالہ یوسف زئی نے ایک دن پاکستان کی وزیراعظم بننے کی خواہش کااظہارکیاہے۔ بھارتی چینل انڈیا ٹوڈے کوانٹرویو میں ملالہ نے کہاکہ وہ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید سے سب سے زیادہ متاثرہیں، متعدد لوگ نہیں سمجھتے کہ ایک خاتون بھی رہنما بن سکتی ہے اور بے نظیر بھٹو نے یہ کر دکھایا کہ ایک خاتون لیڈربن سکتی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف مستقبل کی نسل کو بااختیار بنانے کے لیے تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔