محمد عرفان کی باؤنسر لگنے سے زمبابوین بیٹسمین زمین پر گرگئے
محمد عرفان کی باونسر بیٹسمین کے ہیلمٹ پر لگنے سے متمبانی کا ہیلمٹ دور جا گرا اور وہ خود بھی زمین پر گر پڑے
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں محمد عرفان کی باؤنسر لگنے سے زمبابوے کے اوپننگ بیٹسمین رچمنڈ متمبامی زمین پر گرپڑے۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جا رہے تیسرے اور آخری میچ کا 15 اوور محمد عرفان کرارہے تھے جب کہ زمبابوے کے اوپننگ بیٹسمین رچمنڈ متمبامی ان کا سامنا کررہے تھے جنہوں نے پہلی ہی بال پر محمد عرفان کو چوکا دے مارا جس کے بعد محمد عرفان نے اوور کی آخری بال باؤنسر کرادی جو بیٹسمین کے ہیلمٹ پر لگی جس کے نتیجے میں متمبانی کا ہیلمٹ دور جا گرا اور وہ خود بھی زمین پرگر پڑے تاہم انہیں فوری طور پر طبی امداد دی گئی جس کے بعد انہوں نے اپنی اننگز کو جاری رکھا۔
کرکٹ میں باؤنسر لگنے سے متعدد کھلاڑی ان فٹ ہوچکے ہیں جب کہ دنیا کے تیز ترین بالر شعیب اختر اور بریٹ لی کئی بیٹسمینوں کو اپنے باؤنسر سے ان فٹ کرچکے ہیں۔
واضح رہے آسٹریلیا کے 26 سالہ ابھرتے ہوئے کھلاڑی ڈومیسٹک میچ میں آسٹریلیا کے ہی فاسٹ بالر سین ایبٹ کا باونسر لگنے سے جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعد برطانوی کمپنی نے مستقبل میں بیٹسمینوں کو حادثاتی موت سے بچنے کے لیے نئے ہیلمٹ ڈیزائن تشکیل بھی دیا جو بہت کم کھلاڑی استعمال کررہے ہیں۔