جنوبی افریقا کے ہاتھوں بھارت کی ذلت آمیز شکست پر بھارتی تماشائی مشتعل ہوگئے
جنوبی افریقا نے 93 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کیا۔
لاہور:
بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران بھارتی تماشائی اپنی ٹیم کی شکست کو دیکھ کر مشتعل ہوگئے اور گراؤنڈ میں بوتلیں پھینکنا شروع کردیں جس کے باعث میچ روک دیا گیا تاہم میچ شروع ہونے پر مہمان ٹیم نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
بھارت کے شہر کٹک کے باراباتی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اچانک اس وقت بدنظمی دیکھی گئی جب مہمان جنوبی افریقا کو میچ جیتنے کے لئے 54 گیندوں پر محض 29 رنز درکار تھے۔ بھارتی تماشائیوں نے اپنی ٹیم کی شکست بھانپتے ہوئے گراؤنڈ میں بوتلیں پھینکنا شروع کردیں جس کے بعد میچ کو عارضی طور پر روک دیا گیا اور تھوڑی ہی دیر بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تھا کہ مشتعل تماشائی ایک مرتبہ پھر آپے سے باہر ہوگئے اور انہوں نے دوبارہ گراؤنڈ میں بوتلیں پھینکنا شروع کردیں جس کے بعدا امپائرز نے میچ روک دیا۔ میچ ریفری کرس بروڈ اوردیگرامپائرز نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے لئے مشاورت لیکن تھوڑی دیر بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو جنوبی افریقا نے ہدف 4 وکٹوں پر نہ صرف حاصل کیا بلکہ تین میچز پر مشتمل سیریز بھی 0-2 سے اپنے نام کرلی۔
جنوبی افریقا کی جانب سے اے بی ڈیویلئیرز 19، ہاشم آملہ 2، کپتان فاف ڈپلوسی 16 اور بہار دین 11 رنزبنا کرآؤٹ ہوئے تاہم گراؤنڈ میں جب تماشائیوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی دیکھی گئی اس وقت تک مہمان ٹیم تین وکٹوں کے نقصان پر 13 اوورز میں 70 رنز بناچکی تھی جب کہ جے پی ڈومنی 16 اورفرحان بہاردین 6 رنزکے ساتھ کریزپرموجود تھے، دوبارہ میچ شروع ہوا تو بہار دین 76 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد جے پی ڈومنی اور ڈیوڈ ملر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 93 رنز کا ہدف 17.1 اوور میں حاصل کرلیا۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر ایلبی مورکل کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔
اس سے قبل جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈپلوسی نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تو مہمان ٹیم کی تباہ کن بولنگ کے سامنے کوئی بھارتی بلے بازجم کرنہ کھیل سکا اور 6 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔ روہت شرما 22، سریش رانا 22، شیکر دھاون اور روی چندرن ایشونت 11،11 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ایلبی مورکل نے 3، عمران طاہر اور کرس مورس نے 2،2 جب کہ کگیسو رابادا نے ایک وکٹ حاصل کی۔