شرمیلافاروقی کی ماجد جہانگیرسے ملاقات 4لاکھ کا چیک دیا

ماجد جہانگیرکی خدمات سرمایہ ہے،محکمہ ثقافت سندھ فنکاروں کو تنہا نہیں چھوڑے گا

وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی برائے ثقافت و سیاحت شرمیلا فاروقی مشہور مزاحیہ اداکار ماجد جہانگیر کو مالی امداد کا چیک د ے رہی ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

وزیراعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی برائے ثقافت و سیاحت شرمیلا فاروقی نے مشہور کامیڈین ماجد جہانگیرکی عیادت کی اور محکمہ ثقافت کی جانب سے چار لا کھ روپے کی مالی امداد کاچیک پیش کیا جب کہ ایم ڈی پی ٹی وی نے انھیں 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا ہے.


تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ کی معاون خصوصی برائے ثقافت و سیاحت شرمیلا فاروقی نے محکمہ ثقافت کے وفد کے ہمراہ مشہور مزاحیہ اداکار ماجد جہانگیر کے گھر جا کر ان کی عیادت کی اور محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے علاج کے لیے چار لا کھ روپے کی مالی امداد کاچیک پیش کیا ۔ اس موقع پر شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ ماجد جہانگیر نے اپنی اداکاری کے ذریعے ناظرین کے دلوں پر راج کیا اور پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ان کی خدمات ہمارا اہم سرمایہ ہے۔

محکمہ ثقافت سندھ ایسے مایہ نازفنکاروں کو مشکل حالات میں کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گا۔دوسری طرف لاہور سے شوبزرپورٹرکے مطابق پاکستانی ٹیلی ویژن کے مینجنگ ڈائریکٹرنے ماجد جہانگیر کی امداد کے لیے پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا ہے اوراس سلسلہ میں دفتری کارروائی کے بعد باقاعدہ چیک ماجد جہانگیر کے حوالے کیا جائے گا۔
Load Next Story